کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 687 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات، دوسرا دور آج 3 بجے ہوگا
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 56 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 522 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 43 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 138 ڈالر پر آگیا ہے۔
مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔





