اسلام آباد: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان گٹھ جوڑ ہے اور پی ٹی آئی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو اپنا عسکری ونگ بنا رکھا ہے۔
اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن ذاکراللہ کے بھائی اور کزن کالعدم ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن ہیں، جبکہ ٹی ٹی پی کمانڈر صدام پی ٹی آئی کارکن ذاکراللہ کے کزن ہیں۔
🚨🚨پی ٹی آئی کارکن ذاکراللہ کے بھائی اور کزن ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن۔۔۔
ٹی ٹی پی کمانڈر صدام، پی ٹی آئی کارکن ذاکراللہ کے کزن ہیں۔ دہشت گرد تنظیموں اور صوبائی حکومت کا نیکسس بنا ہوا ہے، جس میں پی ٹی آئی براہِ راست ملوث ہے۔ وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا،… pic.twitter.com/zfa1y6qv2I— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) October 3, 2026
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں اور صوبائی حکومت کا نیکسس بنا ہوا ہے، جس میں پی ٹی آئی براہِ راست ملوث ہے۔
اختیار ولی خان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دہشتگرد تنظیموں کا سیاسی ونگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان کا تعلق بھی کالعدم تنظیم سے ہے۔
🚨🚨پاکستان تحریک انصاف دہشت گرد تنظیموں کا سیاسی ونگ ہے، سہیل آفریدی کے ساتھ گزشتہ روز ویڈیو میں جو نوجوان نظر آیا، اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا، اختیار ولی خان کی پریس کانفرنس@ikhtiarwali pic.twitter.com/HiFU53FqwH
— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) October 3, 2026
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا پرتشدد احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی حکومت دہشتگردی پر خاموش تماشائی ہے، امیر حیدر ہوتی
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عوام کے بجائے کالعدم تنظیموں کے نمائندے ہیں۔
اختیار ولی خان نے کہا کہ کالعدم تنظیم سے وابستہ عناصر پیسے لے کر مساجد اور عوام پر حملے کرتے ہیں، جبکہ خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور کالعدم ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور پی ٹی آئی کے دھرنوں اور یلغار میں کالعدم تنظیم کے عناصر شامل ہوتے ہیں۔





