ایبٹ آباد میں فاسفیٹ کی کان بیٹھنے سے جانی نقصانات کی اطلاعات

ایبٹ آبادکے علاقے رجوعیہ کی حدود ملکاں میں فاسفیٹ کی کان بیٹھنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین مزدور جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔

ٹھیکیدار نواب علی کی کان میں مزدور کان کنی میں مصروف تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں چھ مزدور ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو کارروائی کے دوران تین مزدوروں کی لاشیں نکا لی گئیں جبکہ تین زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی شناخت مزمل ، مفتاح اور شعیب سکنہ گلگت کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمیوں میں ضیاء (سکنہ نامعلوم)، نوید ولد خواجہ سکنہ ملکاں اور انجم ولد جاوید سکنہ ملکاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت دے دی،نوٹیفیکیشن جاری

پولیس اور مقامی امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔

Scroll to Top