پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نااہلی درخواستیں مسترد کر دیں

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔

جسٹس ارشد علی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار فیصل آباد سے سزا یافتہ ہیں اور قانون کے مطابق انہیں پہلے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کرنا ہوگا۔

عدالت نے واضح کیا کہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر درخواستوں کو قابل سماعت قرار نہیں دیا جا سکتا اور اس لیے فی الحال کوئی ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : کابل میں 2 روز کے تعطل کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال

فیصلے کے بعد تینوں رہنماؤں کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو کر قانونی کارروائی مکمل کرنا ہوگی۔

Scroll to Top