تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سپیکراسد قیصر نے کہا ہے کہ میرے بھائی اور شہرام خان ترکئی کے بھائی کی وزارت کا قلم دان تبدیل کرنے کیلئے علی امین خان نے ہم سے بھی بات کی اور ایک دو دن پہلے عاقب اللہ خان اور فیصل خان ترکئی سے بھی بات کی۔
انہوں نےکہاکہ عاقب اللہ خان اور فیصل خان ترکئی نے ہم سے مشاورت کی ہم نے انھیں کہا خود فیصلہ کریں۔
اسد قیصر نے کہاکہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم اس ماحول میں مزید کام نہیں کر سکتے ،ہم بحثیت ایک عام کارکن عمران خان کے نظریئے کے مطابق کام کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مذید کہاکہ میں نے سینیٹر علی ظفر سے درخواست کی کہ وہ عمران خان سے ملاقات میں پوچھیں کہ کیا خیبر پختونخوا میں وزراء کو تبدیل کرنا اُن کا فیصلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی واٹر ٹیسٹنگ مہم مکمل، 40 فیصد بوٹلڈ واٹر غیر معیاری و مضر صحت قرار
اسد قیصر نے کہاکہ انہوں نے پوچھا اور عمران خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ نہ یہ میرا فیصلہ ہے اور نہ اس میں میری کوئی دلچسپی ہے۔





