پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے اگلے تین روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 3 اکتوبر 2026 سے 5 اکتوبر 2026 تک ہوگا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 399.64 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے جو پہلے 399.34 روپے فی لیٹر تھی۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 390.66 روپے سے بڑھ کر 392.76 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ کے حالات اور پلاٹس ریٹس میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top