پشاور: پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، 4 اہلکار زخمی

پشاور کے بھانہ ماڑی تھانے کی حدود قمر دین چوک کے قریب پولیس موبائل کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخواکابینہ نے دو نئے اضلاع کے قیام کی منظوری دیدی

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں ۔

Scroll to Top