حکومت اور اپوزیشن مذاکرات: پی ٹی آئی کے مطالبات پر واضح حکومتی موقف سامنے آ گیا

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پیش کیے گئے اہم مطالبات سامنے آ گئے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی نے حکومت سے ماحول کو سازگار بنانے اور اعتماد کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی کے اہم مطالبات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی کا فوری خاتمہ، بانی سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم کرنا، اور عمران خان کے نجی اسپتال میں علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد شامل ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبات پر فی الحال کوئی فوری مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

وزیراعظم مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے حکومتی موقف تفصیلاً پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ پی ٹی آئی اپنے مجوزہ لانگ مارچ کا فیصلہ غیر مشروط طور پر واپس لے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت کسی صورت اسلام آباد پر چڑھائی یا دباؤ کی سیاست کی اجازت نہیں دے گی۔

مذاکراتی نشست کے اختتام پر دونوں فریقین نے اندرونی مشاورت کے بعد کل دوبارہ اپنا جواب دینے اور گفتگو کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال سے نومولود بچہ مبینہ طور پر غائب، اہلخانہ کا احتجاج

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے اگلے دور کےمذاکرات میں کسی مثبت پیشرفت کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Scroll to Top