افغانستان میں آئندہ دس سال تک ریجیم چینج کا امکان نہیں، سینئرصحافی عقیل یوسفزئی

پشاور:سینئر صحافی عقیل یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فین کلب ہے، جہاں ہیرو نہ ہونے کی وجہ سے نظام درہم برہم ہو رہا ہے۔

عقیل یوسفزئی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کمزور پوزیشن پر نہیں ہیں اور عمران خان اپنی بہن پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں، جبکہ علی امین گنڈاپور عوامی شخصیت ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان این آر او کی درخواست کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی شدید اندرونی اختلافات کا شکار ہے، جس کی وجہ سے کارکنوں کا اعتماد متزلزل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نمیبیا اور زمبابوے نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا

عقیل یوسفزئی نے بتایا کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور ان کے بیٹے انٹرنیشنل لابی میں ان کی رہائی کے لیے سرگرم ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی جیل میں سیاسی کردار ادا کر چکی ہیں۔

انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان اس کے ذمہ دار ہیں اور آئندہ دس سال تک وہاں کسی ریجیم چینج کا امکان نہیں۔

Scroll to Top