سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ فیلڈ مارشل کی کوششوں کی بدولت ممکن ہوا، طلال چودھری

اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فیلڈ مارشل کی کاوشوں کی وجہ سے ممکن ہوا جو پاکستانی سفارت کاری کا عروج ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران طلال چودھری نے کہا کہ جہاں پہلے وزیراعظم کا فون تک نہیں سنا جاتا تھا، آج وہاں پاکستان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھائے جاتے ہیں، یہ ہماری سفارتی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے پاکستان کے حساس اداروں پر تنقید کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے ایمل ولی خان کے بیان اور گفتگو کو ناقابل برداشت قرار دیا اور کہا کہ وہ انڈر نائن ٹین ہیں، آئندہ گفتگو میں احتیاط برتیں۔

یہ بھی پڑھیں : حماس نے ٹرمپ کے منصوبے پر اپنا جواب ثالثوں کو جمع کرا دیا، عرب میڈیا

وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد پریس کلب کے واقعہ پر غیر مشروط معافی قبول کرنے اور متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے تقدس کی پامالی کسی کو برداشت نہیں ہوگی اور واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Scroll to Top