طلال چوہدری کے الزامات، سابق وزیراعلی امیر حیدر ہوتی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

پشاور:سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے سینئررہنما امیر حیدرخان ہوتی نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ہماری حکومت میں ن لیگ کے اراکین اپوزیشن بنچوں پر تھے، ان سے پوچھ لیں کہ حکومت کیسی تھی۔

امیر حیدر خان ہوتی نے کہاکہ 2013 اور 2018 میں صوبائی و قومی اسمبلی کے انتخابات جیتے،2024 میں بھی جیت جاتے اگر آپ کو ووٹ دینے کی غلطی نہ کی ہوتی جو کہ پارٹی کا فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ذرا اپنے وزیراعظم شہبازشریف صاحب سے پوچھ لیں کہ اتحادی حکومت میں کیوں بار بار کہا گیا کہ کابینہ کا حصہ بنیں،آج آپ پر مہربانی ہے لیکن سیاست میں وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔

سابق وزیراعلٰی نے کہاکہ آپ حلف اٹھا کر کہہ دیں کہ کیا آپ کی حکومت فارم 47 کی نہیں؟کیا آپ پنجاب میں جیتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : خیبر: نجی سکول میں افسوسناک واقعہ، چار طالب علم زخمی

انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی قیادت کا بڑا احترام ہے اس لئے بہت سی باتوں پر آج بھی خاموش ہیں،صرف یہ دیکھ لیں کہ سردار مہتاب عباسی، شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار علی خان جیسے لوگ آپ کو کیوں چھوڑ کر چلے گئے۔

Scroll to Top