کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 5 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 629 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایمل ولی خان کو سیکیورٹی کے حوالے سے وزیراعلٰی کے بیان پر ترجمان اے این پی خیبرپختونخوا کا ردعمل
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان برقرار ہے جہاں سونا 54 ڈالر کے اضافے کے ساتھ فی اونس 3 ہزار 940 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔





