7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں فلسطینی مجاہدین نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے اسرائیل کے خلاف بڑے حملے کیے۔
251 افراد یرغمال بنائے جانے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر شدید جنگ شروع کر دی، اور 3 لاکھ 60 ہزار ریزرو فوجیوں کو غزہ بھیجا۔
امریکی صدر کے غزہ پر حملے روکنے کے مطالبے کے باوجود اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھی، جس میں حالیہ دنوں میں 24 فلسطینی شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف کا اسد قیصر کو جواب: عدم اعتماد کی باتیں چھوڑیں، پہلے اپنے گھر سنواریں
دو سال کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ غزہ میں تباہی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔





