علی امین گنڈا پور کب تک وزیراعلیٰ رہیں گے؟ بیرسٹر گوہر نے واضح کر دیا

اسلام آباد:اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عمران خان کے تمام مقدمات میں وکلا، میڈیا اور عوام کی مکمل رسائی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق ٹرائلز شفاف اور اوپن ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری سے چلنے والے ٹرائلز شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں اور آزاد عدلیہ کے اوپر سوالات اٹھاتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت تاخیر کا شکار ہے اور ہر سماعت پر اوپن ٹرائل کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے عمران خان کی بہنوں کے خلاف لگنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اندر کی باتوں پر فضول بات چیت سے گریز کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے مؤقف کا ذکر کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے واضح موقف ہے، اور خیبرپختونخوا میں جاری کوآرڈینیٹڈ آپریشن میں دونوں طرف نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی خود اپنی حکومت گرانے کے لیے کافی ہے، کسی اور کی ضرورت نہیں: گورنر پختونخوا

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور تب تک وزیراعلیٰ رہیں گے جب تک عمران خان کا اعتماد برقرار ہے۔

آخر میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے نہیں بلکہ باہر سے چلتا ہے اور ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی پالیسی سے وہ لاعلم ہیں۔

Scroll to Top