اسلام آباد: رواں سال کا پہلا سپر مون اسی روز آسمان پر جلوہ گر ہوگا، جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے دیکھا جا سکے گا۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق اس دوران چاند زمین سے تقریباً 2 لاکھ 24 ہزار میل کے فاصلے پر ہوگا، جو اسے ایک عام مکمل چاند کی نسبت 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن دکھائے گا۔
ماہرین کہتے ہیں کہ سپر مون تب ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں زمین کے سب سے قریب نقطے پر ہو، جس کی وجہ سے اس کا سایہ اور روشنی نمایاں طریقے سے بڑھ جاتی ہے۔
اس سال مزید دو سپر مون متوقع ہیں 5 نومبر اور 5 دسمبر کو جن میں نومبر کا چاند سب سے روشن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی خود اپنی حکومت گرانے کے لیے کافی ہے، کسی اور کی ضرورت نہیں: گورنر پختونخوا
سپارکو نے کہا ہے کہ سپر مون سورج غروب ہوتے ہی مشرق کی سمت سے طلوع ہوگا اور طلوع آفتاب سے کچھ قبل مغرب کی سمت غروب ہو جائے گا۔





