وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کو جدید تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور میں منعقدہ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی کے جوانوں کو تربیت کے لیے بیرون ملک بھی بھیجا جائے گا تاکہ اسے ملک کی صف اول کی فورس بنایا جا سکے۔
وزیر داخلہ نے ایف سی کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہے۔
بعد ازاں محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے اسلام آباد کے فیض آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ سفارتکاری کو ترجیح دی: دفتر خارجہ
اس موقع پر وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بڑھائے۔
انہوں نے جوانوں کی ضروریات اور سہولیات کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی تاکہ وہ بہتر طور پر اپنی ذمہ داریوں کو انجام دے سکیں۔





