سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان سرحدی علاقہ برامچا سیکٹر میں افغان فورسز اور دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
کارروائی کے دوران دورانِ میلا اور ترکمانزئی کیمپس تباہ کر دیئے گئے جبکہ جنڈوسر پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے انتہائی احتیاط اور پیشہ ورانہ انداز میں آپریشن انجام دیا تاکہ صرف وہی اہداف نشانہ بنائے جائیں جو خارجی عناصر کی مدد کرتے یا پاکستان کے خلاف استعمال کیے جا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق افغان پوسٹیں خوارج کو پناہ دینے میں ناکام رہیں جس کے بعد خوارج پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھاری ہتھار اور گولہ باری استعمال کی گئی اور اہداف کو بھرپور طریقے سے ہدفِ تنقید بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغان دہشت گردوں کی پوسٹ بھی تباہ کر دی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنڈوسر پوسٹ کی تباہی کے مناظر کی ویڈیو بھی موجود ہے جس میں اہداف کو پہنچنے والے نقصان کے واضح شواہد دکھائی دیتے ہیں۔





