پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغان دہشت گردوں کی پوسٹ بھی تباہ کر دی

پاک افغان سرحدی علاقے برامچا سیکٹر میں پاک فوج نے افغان دہشت گردوں کی ایک اہم پوسٹ کو تباہ کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کے آرمیڈ کور کے ٹینکوں نے توپوں کے منہ کھول کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کے خلاف موثر اور طاقتور جواب جاری رکھا ہوا ہے۔

برامچا سیکٹر میں پاکستان فوج کی جانب سے دشمن کی متعدد چیک پوسٹس اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں افغان دہشت گردوں کی ایک اہم پوسٹ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان فورسز بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستان سے جوابی حملے روکنے کی التجا کردی

پاک فوج کے اس آپریشن سے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے، افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو موثر انداز میں روکنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

Scroll to Top