کرم،افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی

کرم: پاک افغان سرحد پر کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے جہاں افغان طالبان اور فتنہ خوارج کی جانب سے کرم کے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کا آغاز کیا گیا۔

پاکستان کی مسلح افواج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔

پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ ان کی متعدد پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں افغان طالبان کی چیک پوسٹوں میں شدید نقصان ہوا، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، جب کہ ایک جنگی ٹینک تباہ ہوگیا ہے۔

پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد پاک افغان سرحد پر مکمل خاموشی چھا گئی ہے۔

افغانستان کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہو چکا ہے ۔

پاک فوج نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک تباہ کر دیے،ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی ، طالبان اپنی متعدد لاشیں چھوڑ کر فرارہوگے ۔

 

واضح رہے کہ 11اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال حملہ کیا گیا۔

بلا اشتعال کارروائیوں کے جواب میں پاک فوج نےموثر کاروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی 21 پوزیشنز پر قبضہ کیا،جوابی کاروائی کے دوران 200 سے زائد افغان اور خارجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔

Scroll to Top