پاکستان 2028-2026 کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب

اسلام آباد : پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔

یہ انتخاب 2026 سے 2028 تک کی مدت کے لیے کیا گیا ہے، جسے ملک کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

نائب وزیراعظم نے اس پیشرفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان یو این انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ہے۔

یہ انتخاب انسانی حقوق کے فروغ کے لیے ہمارے مستقل اور مثبت کردار کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر، فعال اور اصولی مؤقف کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت دھمکیاں نہ دے، ماضی سے سبق سیکھے: عابد شیر علی

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ، انصاف اور مساوات کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کی پاسداری اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

Scroll to Top