پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوانے ایم ٹی آئیزسے پچھلے ایک سال کی کارکردگی طلب کرلی۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے کے دس ایم ٹی آئیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں یکم مارچ 2024 سے فروری 2025 تک کی کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیاں بھی رپورٹ کا حصہ ہوں گی۔ یہ کامیابیاں پبلش ہونے والی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا حصہ ہوں گی۔