افغانستان، پاکستان میں سہ فریقی سیریز سے دستبردار، پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

افغانستان، پاکستان میں سہ فریقی سیریز سے دستبردار، پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں رواں سال نومبر میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے اچانک دستبرداری کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے سرکاری بیان میں کہا کہ افغانستان اب اس سیریز کا حصہ نہیں بنے گا، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق 17 سے 29 نومبر تک پاکستان میں ہی منعقد ہو گی۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیسرے ملک کے طور پر کسی متبادل ٹیم کی شمولیت پر غور جاری ہے اور اس سلسلے میں مشاورت اور انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ابتدائی طور پر پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کی شرکت طے تھی۔ افغانستان کی اچانک دستبرداری نے کرکٹ حلقوں میں حیرت پیدا کر دی ہے، جبکہ شائقین اب اس بات کے منتظر ہیں کہ پی سی بی تیسری ٹیم کے طور پر کس ملک کو شامل کرتا ہے

Scroll to Top