سوات: تحصیل کبل میں شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں

شہزاد نوید

سوات: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل کبل کے علاقے اشاڑہ شاہ ڈھیری میں شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔

 بارات کی گاڑی میں کی گئی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نو سالہ معصوم بچی جاں بحق ہو گئی۔

 ہوائی فائرنگ بارات کے قافلے کے ساتھ کی جا رہی تھی کہ ایک گولی بچی کو آ لگی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی کے گھر پر چھاپہ مارا اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ میں خراب شدہ مساجد کی مرمت مکمل، فرنٹیئر کور کا امن و استحکام کے لیے مثالی اقدام

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے غیر قانونی اقدامات سے گریز کریں اور قانون کا احترام کریں تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

Scroll to Top