خیبرپختونخوا کے ضلع دیر لوئر میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور 15 طلباء زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ بلو رباط درہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں ایک سوزوکی پک اپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
دوسرا واقعہ مسیکنی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی وین کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 15 طلباء زخمی ہو گئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام نے دونوں واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔





