پشاور: موٹرسائیکل سوار برقعہ پوش کی رہزنی، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی

پشاور کے علاقے گلبرگ میں رہزنی کی ایک غیر معمولی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں ایک برقعہ پوش موٹرسائیکل سوار کو طالبعلم سے موبائل فون چھین کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ رہزن برقعہ پہنے ہوئے تھا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ واردات میں کوئی خاتون ملوث تھی یا کسی مرد نے خود کو برقعے میں چھپایا ہوا تھا۔

سینئر صحافی فرزانہ علی کے مطابق گلبر گ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار خاتون سنیچرکی طالب علم سے موبائل چین کر فرار ہوگئی ۔

پولیس کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ موٹرسائیکل سوار برقعہ پہننے والا مرد تھا یہ کوئی خاتون۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاورکا کہنا ہے کہ تفتیش کر رہے ہیں کہ واردات میں کوئی خاتون ملوث ہے یا کسی مرد نے برقعہ پہن رکھا ہے۔

Scroll to Top