پشاور میں صوبے کا پہلا جدید پولیس سہولت مرکز قائم

خیبرپختونخوا پولیس نےپشاور میں رنگ روڈ شاپنگ مال HBK ARENAمیں صوبے میں پہلا جدید پولیس سہولت مرکز قائم کردیا ۔

یہ اقدام انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید کے وژن کے تحت کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو پولیس اسٹیشن جانے کی زحمت سے بچایا جا سکے اور مختلف ضروری سروسز کا بروقت اور مؤثر حصول ممکن بنایا جا سکے۔

پولیس سہولت مرکز کا افتتاح انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کیا۔افتتاحی تقریب میں پشاور کے سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، دیگر اعلیٰ پولیس حکام اور HBK ARENA کے مالک عامر خان اور حاجی امداد بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران سی سی پی او نے سہولت مرکز میں فراہم کی جانے والی جدید خدمات اور ڈیجیٹل نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

پولیس سہولت مرکز میں شہریوں کو مختلف قسم کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جن میں پولیس کلئیرنس، ویزہ اور ابراڈ سرٹیفکیٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ٹریفک لرنر، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس، بلڈ ڈونیشن، گمشدگی رپورٹ، ڈومیسٹک سرونٹ، ٹینڈر ویری فیکیشن، لا انفارمیشن، پولیس ویلفیئر اسکول سے متعلق معلومات، ریکروٹمنٹ انفارمیشن، یوزر گائیڈ، ڈاؤنلوڈز اور فیڈبیک سہولیات شامل ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے اس مرکز کو پولیس کے عوام دوست اقدامات میں ایک نمایاں قدم قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے مراکز کی تعداد میں اضافہ کرکے عوام کو مزید بہتر خدمات فراہم کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی تاکہ شہریوں کو سہولت اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے گئے ۔

آئی جی خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن میں گریڈ 20 کے تین اور گریڈ 19کے ایک افسر کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

Scroll to Top