کرک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کرک میں پارٹی جلسے کے دوران عوام سے معافی مانگی،
جب ان کی آمد کے موقع پر سڑک بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے اپنے چیف سیکیورٹی افسر کو روٹ لگانے سے سختی سے منع کیا تھا، لیکن جب وہ کرک پہنچے تو دیکھا کہ روٹ لگا ہوا ہے۔
انہوں نے چیف سیکیورٹی سے استفسار کیا، جس پر بتایا گیا کہ صرف ایک منٹ کے لیے روٹ لگایا گیا تھا تاکہ کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا میں نے چیف سیکیورٹی افسر کو ایک منٹ کے لیے بھی روٹ لگانے سے سختی سے منع کیا۔
یہ بھی پڑھیں : قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز 284 مسافروں کو لیکر مانچسٹر پہنچ گئی
اور اگرچہ انہوں نے استعفیٰ دینے کی بات کی، میں نے اسے قبول نہیں کیا۔ میں عوام سے ایک منٹ کے لیے روٹ لگنے پر معافی مانگتا ہوں اور اپنی وجہ سے پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہوں۔
سہیل آفریدی نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی حفاظت اور سہولت دونوں کو یکساں اہمیت دی جائے گی اور مستقبل میں ایسے مسائل سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔





