مشتاق احمد جلد دوبارہ جماعت اسلامی میں شامل ہونگے، سراج الحق کی پیشگوئی

مشتاق احمد جلد دوبارہ جماعت اسلامی میں شامل ہونگے، سراج الحق کی پیشگوئی

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پیشگوئی کی ہے کہ سینیٹر مشتاق احمد خان جلد دوبارہ جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

لوئر دیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ خیبرپختونخوا شدید مالی و انتظامی بحران کی زد میں ہے اور صوبہ اس وقت بغیر کابینہ کے بیوروکریسی کے رحم و کرم پر چل رہا ہے۔ ان کے مطابق دو ہفتوں سے صوبائی کابینہ نہ ہونے کے باعث عوامی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیاسی مخالفین کے خلاف بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات سیاسی رواداری کے منافی ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، روٹی کی قیمت 30 روپے سے تجاوز کر چکی ہے، مگر حکومتیں عوامی ریلیف کے بجائے پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سیاسی محاذ آرائی چھوڑ کر عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔

سابق امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات روکنا غیر جمہوری اور غیر اخلاقی طرزِ عمل ہے، جس کی
وہ مذمت کرتے ہیں۔

Scroll to Top