لکی مروت: ریسکیو ٹیم عوام کی جان و مال کی حفاظت میں پیش پیش

غلام اکبر مروت
لکی مروت: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا محمد طیب عبداللہ اور ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ ریجن عمران خان یوسفزئی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 لکی مروت نے گزشتہ ہفتے میں 165 مختلف حادثات میں بروقت رسپانس فراہم کیا اور عوام کو ان کے دہلیز پر ایمرجنسی سہولیات مہیا کیں۔

ریسکیو 1122 لکی مروت کو گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 2578 کالز موصول ہوئیں، جن میں 1255 غیر ضروری اور فیک کالز جبکہ 1158 معلوماتی فون کالز شامل تھیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ریسکیو 1122 نے 140 میڈیکل ایمرجنسیز، 13 روڈ ٹریفک حادثات، 8 لڑائی جھگڑے اور گولی لگنے کے واقعات پر بروقت رسپانس فراہم کیا۔

اس دوران مجموعی طور پر 158 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور موقع پر طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : تہران-استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر سے دوبارہ بحال ہوگی، وزیرِ ریلوے حنیف عباسی

اس کے علاوہ آؤٹ ڈسٹرکٹ ریفرل سروس کے تحت 68 ایمرجنسیز پر رسپانس دیتے ہوئے 13 مریضوں کو اندرون ضلع اور 55 مریضوں کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع منتقل کیا گیا، جس سے مجموعی طور پر 71 مریض ریسکیو 1122 کی ریفرل سروس سے مستفید ہوئے۔

ریسکیو 1122 لکی مروت کی ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور بروقت رسپانس نے عوام میں اعتماد اور اطمینان بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Scroll to Top