اسلام آباد:پاکستان نے آئی ٹی کے شعبے میں نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے، جہاں 2024 میں پاکستانی ڈویلپرز نے 1,053 موبائل ایپلیکیشنز کامیابی کے ساتھ لانچ کیں۔
ایس آئی ایف سی کے سازگار ماحول کی بدولت پاکستان موبائل ایپلیکیشن ڈیولپمنٹ کا ابھرتا ہوا عالمی حب بن گیا ہے۔
پاکستانی ایپلیکیشنز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر مقبول ہو رہی ہیں، جس سے آئی ٹی سیکٹر کی عالمی پذیرائی میں اضافہ ہوا ہے۔
سال 2024 میں 764 اینڈرائیڈ اور 289 آئی او ایس ایپلیکیشنز جاری کی گئیں، جس کے نتیجے میں پاکستان نے فلپائن، انڈونیشیا، میکسیکو اور مصر جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی مقام حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی20 انٹرنیشنل: بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا
پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے، اور ایس آئی ایف سی کی پالیسیز آئی ٹی سیکٹر میں ترقی اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دے رہی ہیں۔





