وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغان مذاکرات میں صوبائی حکومت اور خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات خوش آئند ہیں اور پاکستان کو اپنے مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے، تاہم وفاق نے خیبرپختونخوا حکومت سے مشاورت نہیں کی، جبکہ یہ صوبہ اس تنازع میں مرکزی اسٹیک ہولڈر ہے۔
وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے بھی کہا کہ لسٹ میں ان کا نام شامل ہے، دیکھتے ہیں ملاقات ممکن ہوتی ہے یا نہیں۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ہر معاملے میں شفافیت اور مشاورت پر یقین رکھتی ہے تاکہ کے پی کے عوام کے مفادات محفوظ رہیں۔





