عالمی اور مقامی سونے کی منڈیوں میں ایک دن اضافے کے بعد دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر کی کمی کے بعد 3965 ڈالر پر آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 418,862 روپے پر آ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی کے بعد یہ 359,106 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 5034 روپے پر برقرار رہی۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی اقتصادی صورتحال اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر پر منحصر ہے۔





