وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا اصولی موقف عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے اور ہمسایہ ممالک نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طلال چودھری نے بتایا کہ پہلی بار افغانستان کے ساتھ تحریری طور پر ایک میکانزم طے پایا ہے، جس پر 6 نومبر کو تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے کہ اب اصولی موقف تحریری شکل میں سامنے آ گیا ہے، جو ملک کی سفارتی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کرتا رہا اور وہاں دہشت گرد گروپ بھی موجود ہیں۔ پہلی جنگ بندی کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی نے کابل کو بھی اپنا دشمن قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔
طلال چودھری نے کہا کہ جب دامن صاف ہو تو تحریری معاہدہ کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں، اور اب یہ بات تحریری شکل میں دو ثالثوں کی موجودگی میں طے ہوئی ہے، جس سے شفافیت اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔





