پی ٹی آئی کے انتشاری احتجاج اور مظاہروں سے شہری تنگ، وزیراعلیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پشاور: پشاور میں بعض شہریوں نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں، احتجاج اور سڑکوں کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے معمولاتِ زندگی کی بحالی اور عوامی مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پہلے ہی مختلف مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں سیاسی احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش سے عام شہریوں، طلبہ، ملازمین اور کاروباری افراد کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ ان کے مطابق عوام کو سیاسی کشیدگی کے بجائے امن، استحکام اور معمولاتِ زندگی کی بحالی درکار ہے۔

کچھ شہریوں نے پی ٹی آئی کی موجودہ احتجاجی سیاست پر بھی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ احتجاج اور سیاسی سرگرمیوں کے باعث صوبے میں بے چینی اور مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی سرگرمیوں سے گریز کرنا چاہیے جن سے عام لوگوں کی آمدورفت متاثر ہو۔

شہریوں نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات کو احتجاج کے بجائے مذاکرات اور آئینی و قانونی فورمز کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 4 اکتوبر کو پتہ چل جائے گا کتنے لوگ نکلتے ہیں، فیصل کریم کنڈی کی پی ٹی آئی پر تنقید

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں اور ملک کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے کے بجائے سیاسی قیادت کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

بعض شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان، روزگار، مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل پر توجہ دی جائے اور سڑکوں کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے۔

ایک شہری نے کہا کہ صوبے کے عوام کو سیاسی کشمکش کے بجائے پرسکون ماحول اور معمول کی زندگی چاہیے۔

بعض شہریوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں عمران خان سے متعلق سیاسی سرگرمیوں کے بجائے صوبے کے عملی مسائل کے حل پر توجہ درکار ہے۔

Scroll to Top