خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت کی مکمل سپورٹ ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی کے حکمرانوں کو سنجیدگی سے کام کرنا چاہیے اور صوبے کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں امن و امان ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام کریں گے، اسلام آباد سے نہیں، اور ہر صوبے اور علاقے کے فیصلے وہاں ہی ہونے چاہئیں۔
گورنر نے کہا کہ صوبے کو این ایف سی ایوارڈ کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے تاکہ کے پی کے مالی وسائل میں اضافہ ہو اور ترقی کے منصوبے تیز رفتاری سے آگے بڑھ سکیں۔
انہوں نے زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر تعاون سے کے پی کے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے بہتر انداز میں مکمل کیے جا سکتے ہیں۔





