جعفر ایکسپریس کے واقعے کی خبروں کے بعد بھارتی ٹی وی چینلز نے سب سے پہلے اس معاملے کو نشر کیا، تاہم پاکستانی سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی کے منصوبوں کو ناکام بنایا۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت طلال چوہدری نے بتایا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں خریدنے کی ہدایت دی تھی، جس کی نگرانی پاکستانی اداروں نے شروع کر دی تھی۔ طلال چوہدری نے کہا’’پہلے یہ آپریشن سندور تھا، اب یہ آپریشن پروپیگنڈا بن گیا ہے۔‘‘
مزید یہ کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت پاکستان کی کامیابیوں اور آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد پریشان ہو کر جھوٹی مہمات چلا رہا ہے۔ دوسری جانب، اعجاز ملاح نے اعترافی بیان میں بتایا کہ بھارتی ایجنسی نے اسے سمندر سے گرفتار کیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ ان کے لیے کام نہ کرے تو جیل میں رہنا پڑے گا۔
یہ واقعہ پاکستان کی سکیورٹی اداروں کی مہارت اور ملکی دفاع میں بروقت کارروائی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔





