خیبرپختونخوا سمیت ملک میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

سوات اور اس کے گردونواح کے مختلف اضلاع میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق باجوڑ، سوات، مردان، ملاکنڈ، مہمند اور چارسدہ کے علاقوں میں بھی زمین لرزنے کے آثار دیکھے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں واقع تھا۔

افغانستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جرمن جیو فزیکل ریسرچ سینٹر کے مطابق افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت معمولی سے درمیانی رہی اور ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی مزید شدت یا بعد کے جھٹکوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خبروں اور حکومتی اعلانات پر نظر رکھیں اور بلاوجہ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

Scroll to Top