خیبر پختونخوا میں آج سے بارشیں اور برفباری، پی ڈی ایم اے نے حفاظتی اقدامات کے لیے الرٹ جاری کر دیا
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کے پیش نظر پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے مختلف اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشیں اور بعض پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اس کے علاوہ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسم کی تازہ ترین اطلاعات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





