کرم میں 183 بنکرز مسمار ، 129 گاڑیوں کا قافلہ روانگی کیلئے تیار

کرم میں 183 بنکرز مسمار ، 129 گاڑیوں کا قافلہ روانگی کیلئے تیار

ضلع کرم میں کوہاٹ امن معاہدے کے تحت متحارب فریقین کے بنکرز کے خاتمے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم اور اپر کرم میں موجود مورچوں کو مسمار کیاجارہاہے تاکہ علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنایاجاسکے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم کے علاقوں پالش خیل اور خار کلی میں اب تک 117بنکرز جبکہ اپر کرم کے گائوں پیواڑ ارو تری منگل میں 66 بنکرز کو مسمار کیاجاچکا ہے مجموعی طورپر ضلع کرم میں اب تک 183بنکرز گرا دیئے گئے ہیں ۔دوسری جانب تحصیل ٹل سے کرم کیلئے کانوائے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہیں ، ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر کے مطابق قافلے میں اشیائے خوردونوش سے لدی 129 سے زائد مال بردار گاڑیاں شامل ہیں ۔ ڈی سی گوہر زمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر چالیس گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم کی جانب روانہ کردیاگیا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی ضرورت مند عوام کو سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

Scroll to Top