rescue 1122

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا وعدہ ایفا نہ ہوسکا

محمد اعجاز آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا ریسکو اہلکاروں سے کیا گیا وعدہ ایفا نہ ہوسکا۔

محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کرنے والے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو ترقی دینے سے معذرت کر لی ہے۔ محکمہ کا موقف ہے کہ ان ملازمین کو ترقی دینے سے دیگر ملازمین کی ترقی متاثر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: بشری بی بی ’’فرح گوگی‘‘ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنوانا چاہتی ہیں: امیر مقام

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں ریسکیو 1122 کے 50 اہلکاروں نے شرکت کی تھی، جنہیں پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ رہائی کے بعد، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے ان ملازمین کو ترقی دینے کا اعلان کیا تھا اور 50 اہلکاروں کو 72 ہزار 620 روپے کا ون ٹائم خصوصی انکریمنٹ دینے کا وعدہ کیا تھا، جس کی کل مالیت 17 لاکھ 83 ہزار روپے بنتی تھی۔

تاہم، اب محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے ایک جواب تیار کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احتجاج میں شرکت کرنے والے ملازمین کو ترقی دینے سے سینیارٹی لسٹ متاثر ہو گی اور اس اقدام سے دیگر ملازمین کی ترقی بھی متاثر ہو گی۔

Scroll to Top