سردی بڑھے گی یا بارش برسے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئی

سردی بڑھے گی یا بارش برسے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئی

سردی بڑھے گی یا بارش برسے گی؟ ملک بھر میں موسم کی نئی صورتحال محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئی۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ سرد ہواؤں کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں خنکی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، چترال، دیر، کوہستان، مانسہرہ اور ابیٹ آباد کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔ بالائی وادیوں میں یخ بستہ ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مقامی آبادی کو سفری اور گھریلو سرگرمیوں میں احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک اور بنوں سمیت میدانی اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور رات کے وقت ہلکی خنکی رہے گی۔ ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ سردی کی لہر آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری اور گلیات میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور صبح و رات کے اوقات میں ہلکی دھند چھانے کا امکان ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

اسی طرح سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع صاف، موسم خشک اور ہوائیں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی خطوں میں شدید سرد رہا، جبکہ پنجاب کے بعض اضلاع میں ہلکی دھند اور اسموگ چھائی رہی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سردی کی شدت کے پیش نظر گرم ملبوسات کا استعمال کریں، جبکہ ڈرائیورز کو دھند کے دوران گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کی تاکید کی گئی ہے۔

Scroll to Top