بے روزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

وزارتِ منصوبہ بندی کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئندہ پانچ سے سات سال کے دوران 95 ہزار سے زائد نئی ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نئی نوکریاں ملک بھر میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے نتیجے میں سامنے آئیں گی جن پر مختلف شعبوں میں کام تیزی سے جاری ہے۔

سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے صرف اکتوبر 2025 میں ہی 12 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔ یہ منصوبے توانائی، پانی، زراعت، گورننس، صحت، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق ہیں، جو قومی ترقیاتی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزارتِ منصوبہ بندی نے مزید تصدیق کی ہے کہ چھ بڑے منصوبے منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوائے جا چکے ہیں اور ان منصوبوں سے ابتدائی طور پر 2,501 نئی ملازمتیں فوری طور پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دی اکانومسٹ کی بشریٰ بی بی پر تہلکہ خیز رپورٹ،بیرسڑ گوہر کا قانونی کاروائی کا اعلان

حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پی ایس ڈی پی کے لیے مختص 1,000 ارب روپے کے بجٹ میں سے 330 ارب روپے جاری کیے۔ اکتوبر تک وزارت نے مجموعی فنڈز کا 33 فیصد جاری کر دیا تھا، جن میں سے 134 ارب روپے سے زائد رقم مختلف ترقیاتی شعبوں میں خرچ کی گئی۔

اسی دوران مجموعی 626 ارب روپے کے انفراسٹرکچر بجٹ میں سے 46 ارب روپے استعمال ہوئے۔

ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے لیے مختص 333 ارب روپے میں سے 25.93 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ توانائی کے شعبے میں چار ماہ کے دوران 2.54 ارب روپے استعمال کیے گئے، جبکہ اس شعبے کے لیے مجموعی بجٹ 122.65 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔

اسی طرح 72.73 ارب روپے کے بجٹ میں سے 4.69 ارب روپے استعمال ہوئے۔ پانی کے منصوبوں کے لیے مختص 97.9 ارب روپے میں سے 12.95 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

سماجی شعبے کو مجموعی طور پر 169 ارب روپے فراہم کیے گئے۔ تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 60.75 ارب روپے کے بجٹ میں سے 8.97 ارب روپے استعمال کیے۔ صحت اور غذائیت کے منصوبوں کے لیے 16.84 ارب روپے مختص تھے جن میں سے صرف 14 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

اس کے علاوہ 11.17 ارب روپے کے بجٹ میں سے 65 کروڑ روپے استعمال ہوئے۔ مزید برآں 37.59 ارب روپے کے بجٹ میں سے اب تک صرف 1.69 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص 25 ارب روپے میں سے مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 6.3 ارب روپے استعمال ہوئے۔

Scroll to Top