سیکیورٹی فورسز نےضلع بنوں کے علاقے ڈومیل ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح سیکیورٹی فورسز کو اکبر خان کلی میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کے موجود ہونے کی تصدیق شدہ اطلاع موصول ہوئی۔
سیکیورٹی فورسز نے فوراً کارروائی کی جس کے نتیجے میں 15دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوگئے۔
دہشت گرد ایک عمارت میں چھپے ہوئے تھے جو ایک آبادی والے علاقے کے قریب واقع تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کارروائی انتہائی محتاط انداز میں ہو اور کسی شہری کو نقصان نہ پہنچے۔
پاکستان کے عوام اور ملک کے سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم میں متحد ہیں اور یہ آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک آخری دہشت گرد بھی ختم نہ ہو جائے۔





