اسحاق ڈار نے بھارتی وزیر خارجہ کا حملے کی پیشگی اطلاع کا دعویٰ مسترد کر دیا

افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہورہی ہے ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈا رکا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہورہی ہے ، دہشتگرد افغان سرزمین کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے ۔انہو ں نے کہا کہ ایل او سی عبور کرنے اور آزاد کشمیر پر قبضے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہاہے ۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے ، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو غزہ میں دوبارہ جنگ سے روکنا ہوگا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی پرتشدد اور بے دخلی کی مہم کو ختم کرنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں ۔ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں جاری عسکری کارروائیاں معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردی کو شام میں دوبارہ ابھرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے ، ہمیں شام کی وحدت ،خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنا چاہیے ۔

Scroll to Top