محمد اعجاز آفریدی
پاکستان مسلم لیگ (ن) خبیرپختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن ارباب خضر حیات خان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط ارسال کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں فوری طور پر گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور ناگفتہ بہ ہو چکی ہے۔ صوبے کے شہری شدید خوف، غیر یقینی اور روژنامرے کے دہشت گردانہ واقعات کے باعث نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر فورسز، پولیس اہلکار اور بے گناہ شہری نشانہ بن رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت شہریوں کے تحفظ اور امن قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
ارباب خضر حیات نے خط میں واضح کیا کہ صوبے کے متعدد اضلاع میں ریاست کی قلمرو (رٹ) شدید متاثر ہوئی ہے اور دہشت گرد کھلم کھلا چیلنج کر رہے ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ حالات مزید دباؤ سے نکلنے سے پہلے آئینی اور قانونی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے گورنر راج نافذ کیا جائے تاکہ امن و امان کی بحالی اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔





