اسلام آباد کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، پاکستان کا دارالحکومت ہے، دھمکیاں قابل قبول نہیں، طارق فضل چودھری

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر کے اسلام آباد کو ’’سومنات‘‘ بنانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں بلکہ پاکستان کا دارالحکومت ہے۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ اسلام آباد کو ’’سومنات‘‘ بنانے کی دھمکیاں ہرگز قابل قبول نہیں۔ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، تاہم دھمکیاں جمہوری سیاست نہیں۔

وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کو بدامنی اور بدانتظامی سے دوچار کیا اور اس کی سیاست نے صوبے میں سیاسی انتشار کو فروغ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرصحت نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو بڑا پیغام دے دیا

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کو میدانِ تصادم بنانے کی دھمکیاں عوامی مفاد کے خلاف ہیں، اسلام آباد کو نقصان پہنچانے کے عزائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

طارق فضل چودھری نے جنید اکبر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام آباد کے بجائے خیبرپختونخوا کے عوامی مسائل پر توجہ دیں۔

Scroll to Top