خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلے

پشاور(محمد اعجاز آفریدی) خیبرپختونخوا حکومت نے بیوروکریسی میں تبدیلیاں کرتے ہوئے اعلی گریڈ کے چار افسران کے تبادلوںاور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اس سلسلے میں محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر گریڈ18 کے عدیل احمد ستار کے خدمات کو خیبرپختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظرگریڈ20 کے آفیسر طلحہ حسین فیصل کو سپیشل سیکرٹری برائے کلائمیٹ چینج تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ موجودہ سپیشل سیکرٹری کلائمیٹ چینج گریڈ20 کے حبیب اللہ کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح گریڈ 20 کے افسر محمد اصغر خان کو ممبر گورنر انسپکشن ٹیم تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا ایک اور مریض چل بسا،تعداد 4ہوگئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا جس کے بعد صوبے میں اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد چار ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص لکی مروت کا رہائشی تھا۔

محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس وقت صوبے میں 272 فعال کیسز موجود ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 نئے لیبارٹری کنفرم کیسز سامنے آئے جبکہ 7 مزید مریض ہسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں سیزن کے دوران اب تک ڈینگی کے 5978 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر 2063 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ 5702 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ اس وقت صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 12 مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھروں، گلیوں اور کھلی جگہوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں اور مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

Scroll to Top