جوڈیشل افسران کے تبادلے ،خیبرپختونخوا حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا

پشاور(محمد اعجاز آفریدی) خیبرپختونخوا حکومت نے 6 جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔

اس سلسلے میں محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔

اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں تعیناتی کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اجمل خان وزیر کو جج کنزیومر کورٹ ڈی آئی خان تعینات کیاگیاہے جبکہ جج کنزیومر کورٹ ڈی آئی خان ارشاد احمد خان کو جج کنزیومر کورٹ نوشہرہ تعینات کیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں سے پاکستان میں بے یقینی کا دور ختم ہوگیا،بلومبرگ

جج کنزویومر کورٹ بنوں زینب رحمان کو جج کنزیومر کورٹ نوشہرہ لگایا گیاہے ۔

اعلامیہ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں تعیناتی کی منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیرا ولی کو جج کنزیومر کورٹ بنوں لگایا گیاہے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعدیہ عندلیب کو جج کنزیومر کورٹ کوہاٹ نامزد کیا گیاہے اور جج کنزویو مر کورٹ نوشہرہ شاکر اللہ خان کو پشاور ہائی کورٹ واپس بھیج دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقاتوں کا دن،اہم شخصیات کی فہرست سامنے آگئی

واضح رہے کہ خیبرپختونخواحکومت نے آج بیوروکریسی میں بھی تبدیلیاں کرتے ہوئے اعلی گریڈ کے چار افسران کے تبادلوںاور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اس سلسلے میں محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تورغر گریڈ18 کے عدیل احمد ستار کے خدمات کو خیبرپختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظرگریڈ20 کے آفیسر طلحہ حسین فیصل کو سپیشل سیکرٹری برائے کلائمیٹ چینج تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ موجودہ سپیشل سیکرٹری کلائمیٹ چینج گریڈ20 کے حبیب اللہ کو محکمہ اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسی طرح گریڈ 20 کے افسر محمد اصغر خان کو ممبر گورنر انسپکشن ٹیم تعینات کیا گیا ہے۔

Scroll to Top