ارشاد ندیم نے اسلامک سولیڈیٹری گیمز میں سب سے دور جیولن تھرو پھینک کر پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
سعودی عرب میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز کے جیولن تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے سب سے طویل تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس مقابلے میں مجموعی طور پر سات ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
فائنل میں ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.44 میٹر رہی، جبکہ دوسری کوشش میں انہوں نے 83.50 میٹر دور تھرو پھینک کر سبقت حاصل کرلی۔ تیسری تھرو 82.48 میٹر اور چوتھی تھرو 77.60 میٹر رہی۔
پاکستان کے ایک اور ایتھلیٹ محمد یاسر نے بھی شاندار کارکردگی پیش کی۔ انہوں نے پہلی تھرو 70.32 میٹر، دوسری 73.40 میٹر، تیسری 74.40 میٹر، چوتھی 73.78 میٹر اور پانچویں تھرو 71.79 میٹر دور پھینکی۔ مسلسل بہتر کارکردگی کی بنیاد پر یاسر سلطان نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا۔





