آئی ایم ایف رپورٹ پر تیمور سلیم جھگڑا کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ایک سنگین مسئلہ ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران تیمور جھگڑا نے کہا کہ ملک میں کرپشن کے خلاف اقدامات کے لیے اداروں کے درمیان موثر تعاون موجود نہیں ہے اور اکثر اداروں کی کارکردگی سیاسی دباؤ کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ کھیل میں مبینہ بدعنوانی،مشیرکھیل کا نوٹس، وزیراعلیٰ نے انکوائری کا حکم دیدیا

انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ میں عدلیہ کے ججز اور عملے کی دیانت داری پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں اور یہ رپورٹ گورننس اور کرپشن کے موجودہ مسائل کو اجاگر کرتی ہے۔

تیمور جھگڑا نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ نومبر 2025 کی ہے اور اس کا تعلق عمران خان کے دور سے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 70 سالوں کا ریکارڈ، دنیا کی کس فوج نے امریکہ سے کتنی امداد لی؟ امریکی امداد میں افغانستان سب سے آگے

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرمایہ کار پاکستان میں اس لیے سرمایہ کاری کرنے سے ہچکچاتے ہیں کیونکہ عدالتی نظام پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ آئی ایم ایف نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ججز کی تقرری کے شفاف طریقہ کار پر بھی توجہ دلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیجیٹل معیشت!کے پی پہلا صوبہ بن گیا جس نے قانونی فریم ورک متعارف کرایا، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی

تیمور جھگڑا نے 27 ویں آئینی ترمیم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کرنے کی ہمت رکھنے والے ججز کو بلوچستان، گلگت بلتستان یا آزاد کشمیر میں تعینات کر دیا جاتا ہے، جس سے عدلیہ کا مؤثر کردار متاثر ہوتا ہے۔

Scroll to Top